اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مقدس شہر سامرا میں حرم اہل بیت(ع) کی حفاظت کرتے ہوئے ایک ایرانی جوان شہید ہو گیا ہے۔
ایران جوان حسین شاکری نے سامرا میں دھشتگرد ٹولے داعش کے ساتھ ہوئی جھڑپوں میں جام شہادت نوش کر لیا۔
شہید حسین شاکری جو بچپن سے اہل بیت(ع) کے عاشق تھے اور ہمیشہ مجالس میں شرکت کرتے اور زیارتوں پہ جایا کرتے تھے نے رضاکارانہ طور پر حرم سامراہ کی حفاظت کا ارادہ کیا اور سامرا پہنچ گئے اور آخر کار اہل بیت(ع) کی راہ میں درجہ شہادت پر فائز ہو گئے۔
واضح رہے کہ سامراء میں حرم امامین عسکریین (ع) کی حفاظت کرتےہوئے اس قبل بھی دو ایرانی جوان مھدی نوروزی اور حمید تقوی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اس بات پر تاکید کی ہے کہ وہ عراق اور شام میں جاری جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا لیکن اسلامی مقدسات اور ائمہ طاہرین کے روضوں کی حفاظت کرنا اس کا شرعی فریضہ ہے جو دوسروں پر نہیں ڈالا جا سکتا۔





